ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم ایل اے گنیش کو اب تک ضمانت نہیں ملی لوک سبھا انتخابات ختم ہونے تک جیل میں رہنے کا امکان

ایم ایل اے گنیش کو اب تک ضمانت نہیں ملی لوک سبھا انتخابات ختم ہونے تک جیل میں رہنے کا امکان

Thu, 28 Feb 2019 14:46:43    S.O. News Service

بنگلورو28فروری(ایس او نیوز) ہوسپیٹ کے رکن اسمبلی آنند سنگھ پر ریسارٹ میں حملہ کے الزام کا سامنا کررہے کمپلی کے رکن اسمبلی گنیش کو جیل گئے کئی دن گزر گئے ۔ اب تک انہیں ضمانت نہیں ملی۔ پراپنا اگراہارا جیل میں قید گنیش کوآسانی سے ضمانت مل سکتی ہے لیکن ضمانت کی عرضی داخل ہی نہیں کی گئی۔کہاجارہا ہے کہ ضمانت کی عرضی داخل نہ کئے جانے کے پیچھے کانگریس اور جے ڈی ایس کا ہاتھ ہے۔ گنیش کو ضمانت فراہم کروانے کیلئے بی جے پی والوں نے ان کے وکیل سے رجوع کیا ہے ۔ لیکن ضمانت کیلئے عرضی داخل نہ کرنے کیلئے کانگریس قائدین وکیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ کیونکہ کانگریس کو خدشہ ہے کہ گنیش کواگر ضمانت مل گئی تو وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ اس لئے کانگریس قائدین عرضی ضمانت داخل کرنے سے روک رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں ۔ بلاری میں کانگریس کی انتخابی مہم پر منفی اثر پڑ سکتا ہے ، اس لئے ضمانت کی عرضی داخل نہ کرنے کی پالیسی کانگریس قائدین اپنا رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اس قسم کی بہت ساری باتیں کہی جارہی ہیں، دونوں کے مابین ہوئے جھگڑے کے نتیجہ میں گنیش کو جیل کی ہوا کھانی پڑ رہی ہے۔ کمپلی کے ایم ایل اے گنیش کو امید تھی کہ ایک ہی دن میں ضمانت مل جائے گی ۔ اب وہ دوپارٹیوں کے جھگڑے کے درمیان پھنس گئے ہیں ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات ختم ہونے تک گنیش جیل میں رہنے کی صورتحال سے دو چار ہیں۔


Share: